ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پولس تھانوں کی تشکیل نو : ہوناور اور بھٹکل شہری پولس تھانوں کو ترقی  

پولس تھانوں کی تشکیل نو : ہوناور اور بھٹکل شہری پولس تھانوں کو ترقی  

Sun, 13 Dec 2020 19:54:26    S.O. News Service

کاروار:13؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)جرائم معاملات کی جانچ اور قانونی نظام کو مزید مستحکم و شفاف بنانے کے مقصد سے ریاستی  حکومت نے پولس تھانوں کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ریاست کے 62پولس تھانوں کو ترقی  دی جارہی ہے جس میں  اترکنڑا ضلع کے ہوناور اور بھٹکل شہری پولس تھانہ  بھی شامل ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ  بھٹکل شہری تھانہ میں  ڈی سی آر بی کے پولس انسپکٹر کا اور ہوناور کے سی پی آئی کو اعلیٰ نگراں کار کے طورپر تقرر کیا جائے گا۔

انتظامی امور اور ڈی سنٹرلائز انتظامی نظام کو مضبوط و مستحکم کرنےکی غرض سے ریاست بھر کے 62 پولس انسپکٹروں کے  عہدوں کی نظر ثانی کو لےکر حکومت نے 23نومبر کو حکم جاری کیا تھا۔ ریاست کے 850پولس سب انسپکٹر عہدوں کو جرائم اعداد وشمارات کے مطابق  ضلع پولس کے  الگ الگ  شعبہ جات کے پولس تھانوں میں تعینات کیا جائے گا۔ 04،06اور 08پی ایس آئی والے پولس تھانوں کی نگرانی کے لئے نئے طورپر پولس انسپکٹر کے عہدوں کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ پولس ریجنل حدود میں آنے والے پولس تھانوں  میں پولس انسپکٹر (پی آئی ) تھانہ نگراں کار یا سرپرست ہوتےہیں۔یہی نظام ضلع سطح پر بھی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی لئے تشکیل نو کے لئے ضروری عہدوں کا حساب لگایا جارہاہے۔


Share: